ETV Bharat / state

Eid Milad un Nabi ربیع الاول کا چاند نظر آیا، 28 ستمبر کو میلادالنبی - عیدمیلاد النبی

Rabi-ul-Awwal moon sighted, Eid Milad-un-Nabi on Sept 28

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 10:10 PM IST

ممبئی: بھارت بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 12ربیع الاول (عید میلادالنبیﷺ) 28 ستمبر بروز جمعرات کو ہوگی۔ مرکز رویت ہلال کمیٹی مسجد جامع ممبئی نہ آج ماہ ربیع الاول 1445 کا چاند ہونےکا اعلان کیا ہے۔ ایک اعلامیہ کے مطابق آج مورخه 29 صفر المظفر مطابق 16ستمبر 2023 بروز ہفتہ بعد نماز مغرب ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کا اعلان کیا گیا اس طرح میلاد النبی جمعرات 28 ستمبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Ganeshotsava at Hubli Idgah Maidan ہبلی میں آخرکار اٹھارہ شرائط کے ساتھ عیدگا میدان میں گنیش اتسو منانے کی دی گئی اجازت

جبکہ سنی جمیعتہ العلماء کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے ممبئی میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا اور کمیٹی قرب و جوار سے رویت شرعی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سنی رویت ہلال کمیٹی سنی جمیعتہ العلماء کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ کل ستمبر کو یکم صفر المظفر ہے۔ ان شاء اللہ العزیز شرعیہ شہادت حاصل کرنے کے بعد اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت میں 28 ستمبر کو عید میلادالنبیﷺ منائی جائے گی جبکہ 17 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہوگی۔ ایک اور اطلاع کے مطابق پاکستان میں بھی ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی اطلاع ہے۔ اس طرح پاکستان میں بھی عید میلادالنبیﷺ 28 ستمبر کو منائی جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.