ETV Bharat / state

NIA Raid مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری - مخصوص انٹیلیجنس کی معلومات

قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے ممبئی،تھانے اور پونے سمیت پانچ مختلف مقا مات پر خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔این آئی اے نے چھاپہ ماری کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔جانچ ایجنسی نے آئی ایس آئی ایس کے مبینہ ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 5:32 PM IST

ممبئی: این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ چھاپے مخصوص انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر مارے گئے۔ اس کے بعد جنوبی ممبئی کے ناگپاڑا سے تابش ناصر صدیقی، پونے کے کونڈھوا سے زبیر نور محمد شیخ عرف ابو نصیبہ اور ممبئی سے متصل تھانے ضلع کے پڑگھا علاقے سے شرجیل شیخ اور ذوالفقار علی بڑوداوالا کو گرفتار کیا گیا۔ان پر مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایس سے رابطہ کا الزام ہے

اپنے بیان میں این آئی اے نے کہا کہ آئی ایس آئی ایس کے مہاراشٹر ماڈیول کے سلسلے میں این آئی اے کے ذریعہ 28 جون کو ایک کیس کے اندراج کے بعد پانچ مقامات پر متعلقہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ این آئی اے کی مختلف ٹیموں نے ملزمین کے گھروں کی تلاشی لی۔ اس دوران کئی قابل اعتراض مواد بشمول 'الیکٹرانک گیجٹس' اور آئی ایس آئی ایس سے متعلق دستاویزات ضبط کی گئیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ NIA کی چھاپہ ماری اطلاعات کے بعد کی گئی۔ ملزم تابش ناصر صدیقی، زبیر نور محمد شیخ عرف ابو نصیبہ، شرجیل شیخ اور ذوالفقار علی بڑوداوالا اور ان کے ساتھیوں نے نوجوانوں کو بھرتی کیا اور انہیں دھماکہ خیز آلات اور ہتھیار بنانے کی تربیت دی۔

یہ بھی پڑھیں:NIA Raids in Maharashtra این آئی اے نے مہاراشٹر میں کئی مقامات پر چھاپے ماری کی

این آئی اے نے کہا کہ ملزم نے آئی ای ڈی اور چھوٹے ہتھیار اور پستول بنانے کے لیے 'ڈو اٹ یور سیلف (DIY) کٹس سمیت مواد بھی شیئر کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ، داعش کے اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ہدایات پر، ملزمین نے اشتعال انگیز میڈیا مواد بھی تیار کیا تھا۔ یہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردی اور تشدد کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے میگزین 'وائس آف ہند' میں شائع کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.