ممبئی: مہراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مرین ڈرائیو پولیس تھانے میں اسلام جمخانہ کے نائب سکریٹری نورالامین سمیت دو لوگوں کے خلاف ایک خاتون ممبر نے لڑائی جھگڑا اور چھیڑ خانی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ حالانکہ اب تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ مرین ڈرائیو پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت نمائندے نے متاثرہ خاتون سے اس بارے میں بات کرنی چاہی لیکن انہوں نے بات نہیں کی جبکہ پولیس نے اس بارے میں کہا کہ ہم الزام کی جانچ کر رہے ہیں۔ FIR Against Islam Gymkhana Deputy Secretary
اس معاملے میں اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہنی نے کہا کہ متاثرہ خاتون، اسلام جمخانہ کے منتظمین اور ملازمین کے درمیان گزشتہ 15 دِنوں سے تو تو میں میں جاری تھی۔ متاثرہ ممبر کو انتظامیہ نے کئی بار سمجھانے کی کوشش کی اس دوران جب بات نہیں بن سکی تو اُن کے والد کو مطلع کیا گیا اور ساتھ میں مقامی پولیس تھانے کو بھی شکایت کر کے آگاہ کیا گیا۔
جمخانہ کے وکیل تنویر نظام نے کہا کہ یہ معاملہ پوری طرح سے بوگس ہے۔ تعجب اس بات پر ہے کہ متاثرہ جس جگہ پر واردات کا ذکر کر رہی ہیں وہاں اس کے والد کی موجودگی رہی ایسے موقع پر کِسی کے ساتھ چھیڑ خانی کیسے ہو سکتی ہے جب ساری واردات سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں ہو۔ ہم نے یہ سارے شواہد پولیس کو سونپ دیئے۔ تنویر نے کہا کہ جمخانہ کی اپنی ایک اہمیت ہے جسے داغدار کرنے کے لئے کچھ لوگ اس طرح کے حربے اپنا رہے ہیں۔ FIR Against Islam Gymkhana Deputy Secretary
اسلام جمخانے کی سنگ بنیاد سنہ 1819 میں قاضی شہباالدین جسٹس بدرالدین طیب جی سر ابراہیم رحمت اللہ ابو بھائی جسدانوالہ جیسے لوگوں نے رکھی تھی جس کامقصد تھا کہ یہاں قوم ملت کے مسائل اور مسلمانوں کی مضبوط مستحکم بنانا تاکہ وہ ملک اور قوم کے لئے کچھ کرسکیں۔ اسی مشن کو اب جمخانے نے دور حاضر کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مشن میں تبدیلی لائی تاکہ اس خواب کو پورا کیا جاسکے جو اسکی بنیاد رکھنے والوں نے آج سے 125 برس قبل دیکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Islam Gymkhana in Mumbai: ممبئی کے اسلام جم خانہ کے دائرہ کار میں توسیع