ETV Bharat / state

BF7 Variant in India کورونا کی نئی ہیئت کا بھارت میں کم اثر ہوگا، ڈاکٹر بھنسالی - کورونا وائرس کا نیا ویرئنٹ احتیاطی تدابیر

کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر گوتم بھنسالی کا کہنا ہے کہ بھارت میں BF_7 کا اثر بہت ہی معمولی ہوگا، تاہم انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔ Coronavirus BF 7 Variant in India

ا
ا
author img

By

Published : Dec 23, 2022, 7:50 PM IST

ممبئی: عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرئنٹ ملک میں دستک دے چکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بارے میں احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے اہم میٹنگ منعقد کی ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو آگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنانے پر زور دیا ہے۔ کئی جگہوں پر ان تدابیر کو اپنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ Experts on BF 7 Corona Variant in India

ا
ا

ممبئی کا شمار کورونا متاثرین کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ الرٹ کے بعد ممبئی میں احتیاطی تدابیر کو لیکر کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر گوتم بھنسالی نے اس بارے میں کہا کہ ’’اب ہم روزانہ کووڈ مریضوں کے نمونے جینوم کی ترتیب کے لیے لیب میں بھیج رہے ہیں۔‘‘ ممبئی میں ابھی تک BF-7 ویرینٹ کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے، تاہم احتیاطی تدابیر کے ساتھ محکمہ بی ایم سی نے ممبئی ایئرپورٹ اور ریلوے اسٹیشنز پر روز مرہ کی طرح چیکنگ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Case of New Variant of Coronavirus بھارت میں کورونا کی نئی قسم کے مریضوں کی تصدیق

گوتم بھنسالی کا مزید کہنا ہے کہ ’’ہم نے اپنی سطح پر تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ہمارے پاس بستر، ادویات، ویکسین اور تمام ضروری چیزیں حسب ضرروت اور مقدار میں دستیاب ہیں تاکہ اچانک اگر کسی طرح کے کیس سامنے آئیں تو ہم اس پر روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔‘‘ انہوں نے بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کرنے اور لازمی طور جانے کی صورت میں ماسک پہننے اور سماجی دوری کا خیال رکھنے کی تلقین کی ہے۔ انکے مطابق ’’بی ایف 7 کا زیادہ اثر بھارت میں دیکھنے کو نہیں ملے گا، اگر اس کا ہوا بھی تو بہت ہی معمولی نوعیت کا ہوگا۔‘‘

مزید پڑھیں: Director SKIMS on Omicron BF 7 اومیکرون کی نئی قسم سے گھبرائیں نہیں بلکہ احتیاط برتیں، ڈائریکٹر اسکمز

ڈاکٹر بھنسالی کا مزید کہنا ہے کہ ’’چین کے مقابلے میں ہماری دونوں ویکسین بہت ہی مفید ہیں، چین میں کورونا کا خطرہ منڈلانے کا مطلب ہے کہ انکی ویکسین کا اثر نہ ہونا، یعنی انکی ویکسین بے اثر ثابت ہوئی اسی لئے کورونا کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہم مسلسل مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں انکے ذریعے جاری کی گئی ہر ہدایت کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اسلئے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.