بھوپال: جس طرح سے بنیاد پرست تنظیم کہی جانے والی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو کئی ریاستوں کے مطالبوں کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے 28 ستمبر 2022 کو تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سالوں کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ جسے لے کر لگاتار جہاں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفاتر اور ان سے جڑے ذمہ داران پر حکومت کے ذریعہ لگاتار چھاپہ ماری کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
NIA Raids in Bhopal بھوپال میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی چھاپہ مار کارروائی
اسی کے چلتے 11 اکتوبر کو بھی ملک کی کئی ریاستوں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے NIA ) میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ وہیں ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے کھانوں گاؤں میں پی ایف آئی کے ٹیرر فنڈنگ کے شک میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مشتاق خان کے گھر چھاپہ مار کر کارروائی کی۔ اس دوران مشتاق خان اور ان کے بیٹے سے 7 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ان کے موبائل ضبط کر انہیں رہا کر دیا گیا۔
جس کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینیئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان پر چھاپہ مار کارروائی پر مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس طرح کی کارروائی پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر کی جا رہی ہے اس پر کسی بھی طرح کی انگلی نہیں اٹھا رہے ہیں بلکہ آپ پی ایف آئی پر 10 چھاپے اور مارو ہمیں اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ مگر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ مارے جا رہے چھاپوں میں 97 فیصد چھاپے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر لگائی گئی پابندی کے بعد لگاتار قومی تحقیقات ایجنسی پی ایف ائی کے دفاتر اور ان سے جڑے ذمہ داران پر چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہے۔ وہیں کل ہوئی چھاپہ مار کارروائی کے بعد جب این ائی اے کے ہاتھ کچھ نہیں لگا تو کانگریس کے سینیئر لیڈر دگ وجے سنگھ کا بیان اس معاملے پر سامنے آیا۔