سرینگر:بارڈر روڈس آرگینائزیشن نے سنیچر کے روز لیہہ - منالی روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا ہے۔بی آر او کے مطابق سڑک پر برف ہٹانے کا کام تقریباً مکمل ہوجکا ہے اور روڈ پر صرف پہلے دنوں میں فوجی قافلوں کی گاڑیاں اور ضروری سپلائی کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
بی آر او حکام نے کہا کہ پہلے آزمائشی طور پر فوجی قافلہ کو سڑک پر چلنے کی اجازت دی جائے گی اور اس کے بعد دوسری گاڑیوں کو سڑک پر چلنے کی اجازت دی جائے گی۔بی آر او کے مطابق فرنٹ لائن پروجیکٹ ہمانک اور دیپک نے یہ کارنامہ ممکن بنایا دیا اور اس سڑک کو ریکارڈ وقت میں 138 دنوں میں کھول دیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ برس اس روڈ کو 144 دنوں کے بعد دوبارہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 427 کلو میٹر کی یہ سڑک بھاری برفباری کے سبب کئی ماہ تک ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند رہتی ہے اور یہ روڈ اسٹریجک پوئنٹ آف ویو سے ایکن اہم شاہراہ ہے۔
مزید پڑھیں: Srinagar Leh Highway Open سرینگر لیہہ شاہرہ ٹریفک کیلئے ریکارڈ ٹائم میں کھول دی گئی
بتادیں کہ بی آر او نے 16 مارچ کو سرینگر لیہہ قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس شاہراہ کو 6 جنوری کو بھاری برفباری کے سبب ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ سرینگر لداخ قومی شاہراہ اسٹریٹجک نقطہ نظر سے فوج کے لیے ایک اہم شاہراہ ہے ۔ اسی راستہ سے بھارتی فوج کو ایل اے سی پر نگرانی کے لیے دفاعی سازو سامان اور اور دیگر چیزیں پہنچ پاتی ہے اور اس روڈ کے کھلنے سے بھارتی فوج کو یومیہ 7 کروڑ بچ جاتے ہیں۔