ETV Bharat / state

Tunnel For Tangdhar ٹنگڈار کے لوگوں کا پریس کالونی میں احتجاج - سادھنا ٹنل کی تعمیر

سرحدی علاقہ ٹنگڈھار اور کرناہ کے لوگوں نے سرینگر کی پریس کالونی میں اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج کیا ۔ احتاجیجوں نے انتظامیہ سے سادھنا ٹنل پر کام کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کے علاقہ سرما میں باقی دنیا سے کٹ کے نہ رہ جائے۔

ٹنگڈار کے لوگوں کا پریس کالونی میں احتجاج

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 7:49 PM IST

ٹنگڈار کے لوگوں کا پریس کالونی میں احتجاج
ٹنگڈار کے لوگوں کا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر :مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں آج ضلع کپواڑہ کے سرحدی علاقہ ٹنگڈھار اور کرناہ کے لوگوں نے اپنی مانگوں کو لیکر سرینگر کی پریس کالونی میں جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں کے مطابق سرحدی علاقہ ٹنگڈھار اور کرناہ کی عوام کافی عرصے سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق موسم سرما شروع ہوتے ہی مذکورہ علاقہ سے تمام تر رابطے منقطع ہو جاتے ہے ،جس کی وجہ سے تقربیاً ایک لاکھ آبادی باقی دنیا سے کٹ کے رہ جاتی ہے، جس کے وجہ سے علاقے میں لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

اس دوران احتجاج میں شامل مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے،جن پر "ہمارے ساتھ انصاف کرو "کے نعرے اور "سادھنا ٹنل پر کام شروع کرو" کے نعرے درج تھے۔ منصور احمد نامی شخص نے ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم سرحدی علاقہ ٹنگڈھار میں رہتے ہے، جو سرما میں بھاری برف باری کے سبب باقی دنیا سے کٹ کے رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ علاقہ کے لیے سادگنا ٹنل کے تعمیر کے لیے ڈی آئی پی آر آیا ہے تاہم ابھی تک اس ٹنل پر کام شروع نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرما میں بھاری برفباری کے سبب روڈ بند ہونے سے انہیں علاقہ سے باہر اپنی لوگوں کی میتیں کئی دنوں تک دفنانے کے بغیر رہ جاتی ہے جس کے بعد انتظامیہ انہیں ہوائی سروس فراہم کرتی ہے جس کے بعد لاشون کی تدفین اہنے علاقہ میں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: Pregnant Lady Rescued فوج نے کپواڑہ میں حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچا کر جان بچائی

احتجاجیوں نے انتظامیہ سے سادھنا ٹنل پر کام شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر مزکورہ ٹنل بنتی تو ان کے سارے مشکلات کا حل ہوجاتا اور ان کا علاقہ ہر موسم میں ضلع ہیڈ کوائٹر سے جڑ جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.