جموں و کشمیر میں محکمہ پی ڈی ڈی کے پرنسیپل سیکریٹری روہت کنسل نے آج کپواڑہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے انتظامیہ سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران بارہمولہ اور کپواڑہ میں تعینات بجلی آفیسروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کپواڑہ انشل گرگ اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ جی این یتو نے موجودہ صورتحال کے بارے میں روہت کنسل کو آگاہ کیا۔ وہیں روہت کنسل نے بات کرتے ہوئے موجودہ بجلی پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دی اور ساتھ ہی عوام سے اپیل کی کہ بجلی کا غلط استعمال نہ کریں، اور ہیٹر وغیرہ کا بھی استعمال کم کریں تاکہ ہر گھر تک بجلی پہنچے۔
یہ بھی پڑھیے
دہلی میں گرفتار شدہ افراد کے اہل خانہ کی انتظامیہ سے اپیل
اجلاس کے دوران چیف انجینئر کشمیر نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے بجلی پروجیکٹوں کے حوالے سے پرنسیپل سیکرٹری کو جانکاری دی۔
اس موقع پر روہت کنسل نے آفیسران پر زور دیا کہ بجلی شیڈیول کے مطابق عوام کو بجلی فراہم کریں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ اور کپواڑہ میں جو بجلی پروجکٹ زیر تعمیر ہیں، ان کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بجلی کے بہران سے نجات ملے۔