ETV Bharat / state

کپوارہ: عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکار سپرد خاک - پولیس سب انسپکٹر ارشد اشرف

پولیس سب انسپکٹر ارشد اشرف رامحال کپوارہ سے تعلق رکھتے تھے۔ گھر پر جب ان کے جسد خاکی کو لایا گیا تب یہاں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ لوگوں نے نم آنکھوں سے دیدار کیا۔ نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور ان کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ شام دیر گئے سپرد لحد کردیا گیا۔

ملیٹنٹز کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکار سپرد خاک

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 1:27 AM IST

Updated : Sep 13, 2021, 9:11 AM IST

سری نگر میں اتوار کے روز عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار ارشد اشرف پر اندھا دھند گولیاں چلا کر ہلاک کردیا۔

مہلوک پولیس افسر ارشد اشرف کو پولیس لائنز سری نگر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کپوارہ: عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکار سپرد خاک

پولیس سب انسپکٹر ارشد اشرف رامحال کپوارہ سے تعلق رکھتے تھے۔ گھر پر جب ان کے جسد خاکی کو لایا گیا تب یہاں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ لوگوں نے نم آنکھوں سے ان کا دیدار کیا۔ نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور ان کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ شام دیر گئے سپرد لحد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر: سب انسپکٹر کے قاتل کی ہوئی شناخت: دلباغ سنگھ

ارشد اشرف کچھ دن قبل ہی سب انسپکٹر بنے تھے۔ اور سرینگر خانیار پولیس اسٹیشن میں وہ خدمات انجام دے رہے تھے۔

لواحقین میں والدین ایک بہن اور ایک بھائی ہیں۔

ادھر جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ارشد کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت ہو گئی ہے اور انہیں بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا وہ پستول بردار اس گروپ کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بولیں گے لیکن ان کی شناخت کی گئی ہے۔

Last Updated : Sep 13, 2021, 9:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.