شمالی کشمیر کے ٹنگڈار سیکٹر میں عسکریت پسندوں کی ایک دراندازی کی کوشش کو فوج نے ناکام بنادیا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق اس دوران ہوئی جھڑپ میں فوجی اہلکار اور ایک درانداز ہلاک ہوگیا۔ Infiltration Bid Foiled in Tangdhar Kupwara
ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ میں ایل او سی پر سیکورٹی فروسز نے جمعہ کی صبح مشکوک نقل و حمل دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ 'اس دوران در اندزوں نے فائرنگ شروع کردی جس کا جواب دیا گیا۔ اس دوران 6-جے اے کے رائفل کا ایک فوجی دستہ جس کی شناخت جسویر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولی لگی۔ تشویشناک حالت میں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں: infiltrator killed in jammu: جموں میں بین الاقوامی سرحد پر درانداز ہلاک
انہوں نے بتایا کہ 'اس دوران مارے گئے درانداز کے قبضے سے ایک اے کے 47، 4 پستول، 3 اے کے 47 میگزین، 3 پستول میگزین، 5 دستی بم اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ یہ دراندازی کی کوشش شمالی ضلع کپوارہ کے تںگڈار سیکٹر میں ہوئی جو کشمیر کے دو حصوں کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول کے متصل واقع ہے۔