کپواڑہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ اور ہندواڑہ کے متعدد علاقوں میں گذشتہ روز دوپہر کو ہوئی شدید ژالہ باری نے میوہ باغات اور کھڑی فصل جات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مقامی لوگوں نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ 'قریب 4 منٹ تک جاری رہنے والی ژالہ باری نے کھڑی فصل اور میوہ باغات میں تباہی مچا کر رکھ دی اور کسانوں کے چہروں پر سخت مایوسی دیکھنے کو مل رہی۔ Damage to fruit Crops due to Hailstorm in Kupwara
یہ بھی پڑھیں: Hailstorm Damages Fruit Crops: شوپیان میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
کسانوں کا کہنا ہے کہ 'امسال کافی امیدیں وابستہ تھی کہ ان کی میوہ صنعت قدرتی آفت سے بچ جائے گی لیکن اس سال بھی ژالہ باری نے کسانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ وہیں دیگر کئی علاقوں سے ملی فون پر جانکاری کے مطابق ژالہ باری سے میوہ صنعت کے ساتھ پنیری اور سبزی کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے اور سیب نے درختوں کے نیچے سیب کے امبار نظر آئے جس کو دیکھر کر کسانوں کی چہرے پر مایوسی نظر آئی۔ کسانوں نے محکمہ ہارٹیکلچر کے افسران سے اپیل کہ وہ ان علاقوں میں ٹیمیں روانہ کرے تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جاسکے۔'