ETV Bharat / state

نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ - فائرنگ کا تبادلہ

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 3:53 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ نوگام سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے جمعہ کے روز بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی، تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین نومبر 2003 میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ رواں برس کے دوران اب تک ایل او سی پر طرفین کے مابین گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے کے زائد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.