ETV Bharat / state

Four Residential Houses Gutted in Kupwara: آتشزدگی میں چار رہائشی مکان خاکستر - راجوار میں شبانہ آتشزدگی

’’متعدد مقامات پر فائر اینڈ سروسز گاڑی کو روک کر قیمتی وقت ضائع کیا گیا جس کی وجہ سے راجوار میں لگی آگ کے سبب چار رہائشی مکان اور ان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔‘‘ Four Residential Houses Gutted in Kupwara

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 7:37 PM IST

ضلع کپوارہ کے بہنی پورہ، راجوار میں شبانہ آتشزدگی Nocturnal fire in Kupwara کے دوران چار رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ 4 Residential Houses Gutted in Kupwara

آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

مقامی باشندوں نے فوجی اہلکاروں پر فائر اینڈ ایمرجنسی گاڑی کو دیر تک روکے رکھنے کا الزام عائد کیا۔

آتشزدگی میں چار رہائشی مکان خاکستر

مقامی باشندوں کے مطابق گزشتہ شب بہنی پورہ، راجوار علاقے میں ثناءللہ شیخ ولد سبحان شیخ کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی، Residential Houses Gutted during nocturnal fire in Kupwara جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں نے فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو اطلاع دی تاہم وہ وقت پر نہ پہنچ سکے جس کے نتیجے میں مزید تین مکان آگ کی زد میں آگئے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ ’’زچلڈارہ سمیت متعدد مقامات پر فائر اینڈ سروسز گاڑی کو روک کر قیمتی وقت ضائع کیا گیا جس کی وجہ سے راجوار میں لگی آگ کے سبب چار رہائشی مکان اور ان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کے وقت پر پہنچنے سے بھیانک تباہی سے بچا جا سکتا تھا۔‘‘

ڈی سی کپواڑہ امام الدین نے راجور علاقے کا دورہ کرکے متاثرین کو دس دس ہزار روپے امداد کے علاوہ غذائی اجناس میں بھی تقسیم کیے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو روکے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’’فوج کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کرکے ان سے فائر فائٹرس، ایمبولنس وغیرہ سبھی ایمرجنسی خدمات کی آمد و رفت کو یقینی بنائے جانے کے لیے انہیں ترجیح دینے کی گزارش کی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.