ETV Bharat / state

'امن تعمیر ترقی کا واحد راستہ' - آفسران اور ملازمین موجود

ضلع کولگام کے دورے پر آئے ایل جی منوج سنہا نے مختلف محکموں کی طرف سے قائم کردہ اسٹالز کا معائنہ کیا اور مستحق افراد میں چیک تقسیم کیے۔

ایل چی منوج سنہا
ایل چی منوج سنہا
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 8:04 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ امن اور تعمیر و ترقی دونوں ہمارے پیغامات ہیں اور ان پر کام کیا جا رہا ہے۔

ایل چی منوج سنہا

انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے زریعے ہمیں گاؤں و دیہات کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کی سیکھ ملی ہے جبکہ پنچایتی راج نمائندوں کے زریعے ہر ایک مسئلے کا حل ممکن بنایا جا رہا ہے۔ لیفٹننٹ گورنر نے آج کولگام ضلع کے پنچایتی حلقہ اچھتھل کا دورہ کیا۔

انہوں نے یہاں اچھتھل پُل کا رسم افتتاح کیا جبکہ کئی اہم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان کے ہمراہ راجیہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے، ڈویژنل کمشنر کشمیر، آئی جی کشمیر، ڈی سی کولگام، ایڈمنسٹریٹو سکریٹری دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔

انہوں نے یہاں مختلف محکموں کی طرف سے قائم کردہ اسٹالز کا معائنہ کیا جبکہ مستحق افراد میں چیک تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام: سیاحوں کو سیر کرانے والے روزی روٹی سے محروم

لیفٹننٹ گورنر سنہا نے بعد میں عوامی دربار کی بھی سنوائی کی جس میں پنچایتی، خواتین نمائندوں نے مسائل کے حوالے سے جانکاری فراہم کی۔ گورنر انتظامیہ نے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ادھر سیاسی، پنچایتی اور عوامی حلقوں نے لیفٹننٹ گورنر کی آمد کو خوش آئندہ قدم قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.