ETV Bharat / state

ایل جی کے مشیر کا ویسو مائیگرینٹ کیمپ کا دورہ - etv bharat urdu

لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر احمد خان نے ویسو مائیگرینٹ کیمپ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی بازآباد کاری کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

lg advisor baseer khan visit vessu migrant camp
ایل جی کے مشیر کا دورہ ویسو مائیگرینٹ کیمپ
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 8:25 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر احمد خان نے آج ویسو مائیگرینٹ کیمپ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور اایس ایس پی کولگام ، گرندرپال سنگھ کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ایل جی کے مشیر کا دورہ ویسو مائیگرینٹ کیمپ

اس دوران بصیر احمد خان نے ویسو مائیگرینٹ کیمپ میں لوگوں کی شکایات کو سنا۔ اس میں مہاجر کالونی کے رہائشیوں نے مشیر کو مختلف امور سے آگاہ کیا جن میں ناکافی رہائش، کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے اراضی کی نشاندہی، بہتر بجلی اور پانی کی فراہمی اور بین ضلع تبادلہ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے وارڈوں کے لیے ’کے وی اسکول‘ کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔ متعدد وفد نے ایل جی کے مشیر کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔

ایل جی کے مشیر نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ مائیگرینٹ کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی شخص کو رہائشی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے کوئی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔

اس موقع پر مشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام سہولیات کو مقررہ وقت کے مطابق انجام دیں اور کالونی کے رہائشیوں کے لیے ان کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بھی ہدایت دی کہ وہ کچرا پھینکنے کے لیے اراضی کی نشاندہی کریں۔

اس موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی عکاسی کرتے ہوئے کالونی کے بچوں اور فنکاروں کی جانب سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.