ETV Bharat / state

کولگام: ایس ایس بی کے دو جوان ہلاک - سیما سرکشا بل سے متعلق خبریں

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں قائم ایس ایس بی کیمپ میں ایک واقعے میں دو فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ssb
ssb
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 12:05 AM IST

Updated : Jul 7, 2020, 12:40 AM IST

عدالت کمپلیکس کے قریب سنتری نے کیمپ کے ایک افسر پر فائرنگ کی اور اس کے بعد اس نے اپنی سروس رائفل سے خود کو بھی گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

کولگام: ایس ایس بی کے دو جوان ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ ASI اور سنتری کے مابین کچھ بحث ہوئی اور اس کے بعد سنتری نے غیر متوقع طور پر افسر کو گولی مار دی اور پھر خود کو بھی ہلاک کر دیا۔ پولیس صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ایس ایس بی کے ایک عہدیدار نے واقعے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 'پی سی کولگام کے مین گیٹ پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر سندیپ کمار بیلٹ نمبر 13050920 اور کانسٹیبل ہیمنت شرما بیلٹ نمبر 100641097 کے مابین جھگڑا ہوا۔ دونوں ایس ایس بی 49 جی کمپنی سے ہیں۔ کانسٹیبل ہیمنت نے اپنی آئی انساس رائفل سے فائرنگ کر کے اے ایس آئی کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا اور اسی دوران ہیمنت نے خود پر بھی فائرنگ کر دی۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اُدھر پولیس نے ایف ایس ایل ٹیم بھی بلائی اور رپورٹ درج کر دی۔ وہیں دونوں فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو ضلع اسپتال پوسٹ ماٹم کے لیے روانہ کیا گیا۔

Last Updated : Jul 7, 2020, 12:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.