ETV Bharat / state

کولگام فروٹ منڈی کے تاجروں کو رواں برس منافع کی امید - فروٹ منڈی

جنوبی کشمیر میں رواں برس سیب کی اچھی فصل تیار ہونے کی وجہ سے کولگام ضلع میں واقع فروٹ منڈی کی رونق دوبارہ واپس آگئی ہے اور بیرون ریاستوں سے آئے متعدد تاجر سیب کی خریداری میں مصروف ہیں۔

فروٹ منڈی کولگام میں گہما گہمی
فروٹ منڈی کولگام میں گہما گہمی
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 3:30 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع فروٹ منڈی میں مقامی و غیر مقامی سیب تاجر سمیت دیگر میوہ جات کی خریداری میں مصروف ہیں۔

فروٹ منڈی کولگام میں گہما گہمی

تاجرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کورونا کے سبب عائد لاک ڈاؤن جبکہ اس سے قبل دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد میوہ کے کاروبار کو کافی نقصان پہنچا تھا تاہم انکے مطابق رواں برس اچھی فصل ہونے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر سمیت بیرون ریاستوں سے آئے متعدد تاجرین سیب کی خریداری میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس سیب کی وافر اور بہتر پیداوار سے نہ صرف کسانوں کے چہرے کھِل اٹھے ہیں بلکہ کولگام منڈی میں بیرون ریاستوں/مرکزی زیر انتظام خطوں سے آئے تاجرین بھی سیب کی خریداری میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کولگام: اراضی سے غیر قانونی قبضہ ہٹانے کا کام جاری

فروٹ منڈی میں کسانوں، صنعت سے جڑے کاشتکاروں اور تاجرین کی گہما گہمی کے سبب مقامی مزدور اور ٹرانسپورٹرز بھی کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.