ETV Bharat / state

کولگام میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک - aharbal encounter

جموں و کشمیر پولیس نے ٹویٹر پر ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

کولگام میں انکاؤنٹر
کولگام میں انکاؤنٹر
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 5:32 PM IST

Updated : Jul 26, 2021, 10:41 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقہ اہربل میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہو گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔

ایس ایس پی کولگام گرویندر پال سنگھ نے کہا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت لشکر طیبہ کے کمانڈر عامر احمد میر کی حیثیت سے کی گئی جو شوپیاں کے چکی چولند علاقے کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2017 سے سرگرم تھا۔

کولگام میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

کشمیر زون پولیس نے ٹویٹر پر تصادم کی تصدیق کی اور کہا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کی 62 آر آر، 12 سیکٹر آر آر، 15 گرہوال اور پولیس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آج صبح سویرے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ جس میں ابھی تک ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ آپریشن کو فی الحال ملتوی کیا گیا اس کو کل صبح پھر دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Last Updated : Jul 26, 2021, 10:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.