ETV Bharat / state

کولگام کے مختلف علاقوں میں بھنگ اور خشخاش کی کاشت تباہ کی گئی - خشخاش کی کاشت کرنے سے گریز

محکمہ ایکسایز، پولیس اور محکمہ مال نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام کے کئی علاقوں میں بھنگ اور خشخاش کی کاشت کو تباہ کر دیا۔

کولگام کے کئی علاقوں میں بھنگ اور خشخاش کی کاشت تباہ

author img

By

Published : May 31, 2021, 7:23 PM IST

منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران پیر کو ضلع کولگام کے مختلف علاقوں بشمول سنگس، چولگام، بوگنڈ، اشموجی کے علاقوں میں محکمہ ایکسائز، جموں و کشمیر پولیس اور محکمہ مال کی مشترکہ ٹیم نے بھنگ اور خشخاش کی کاشت کو تباہ کر دیا۔

کولگام کے کئی علاقوں میں بھنگ اور خشخاش کی کاشت تباہ

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز کے ایک افسر نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ضلع کے کئی علاقوں میں بھنگ اور خشخاش کی کاشت کو بتاہ کیا گیا وہیں انکے مطابق یہ مہم اگلے دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کولگام کی عوام سے بھنگ اور خشخاش کی کاشت کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ، بجبہاڑہ، اونتی پورہ، ترال اننت ناگ سمیت کئی علاقوں میں سینکڑوں کنال اراضی پر کی جا رہی خشخاش کی کاشت کو تباہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.