ETV Bharat / state

Doors Never Closed for Azad غلام نبی آزاد کیلئے کانگریس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، جی اے میر - Gh Ahmad Mir On Azad

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما غلام احمد میر نے کہا کہ غلام نبی آزاد خود ہی پارٹی چھوڑ کر چلے گئے نہ کہ پارٹی نے ان کے خلاف کوئی ایکشن لیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا میں تمام سیکولر پارٹیاں شامل ہوئی ہیں تو اگر آزاد میں سکیولرسوچ ابھی بھی زندہ ہے تو وہ اس میں شامل ہوسکتے ہے، جس پر کانگریس کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔Doors Never Closed for Azad

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 7, 2023, 10:44 PM IST

غلام نبی آزاد کیلئے کانگریس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، جی اے میر

قاضی گنڈ: کانگریس پارٹی نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ویسو علاقہ میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا۔ جلسہ میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈران غلام احمد میر،چنی سنگھ سمیت دیگر لیڈران شریک رہے۔ اس دوران کارکناں کی ایک بڑی تعداد نے لیڈران کا والہانہ استقبال کیا۔پروگرام میں ڈی ڈی سی ممبر ویسو قاضی گنڈ بلال احمد دیوا نے باضابطہ طور پر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے اپنے ہمراہ اپنے کارکنان کو بھی پارٹی میں شامل کیا۔Congress Convention In Qazi Gund

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیئر کانگریس لیڈر غلام احمد میر نے کہا کہ غلام نبی آزاد کیلئے کانگریس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی میں رہ کر جی 23 بنایا لیکن اس کے باوجود بھی پارٹی نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی بکلہ آزاد خود کانگریس چھوڑ کر چلے گئے۔Gh Ahmad Mir On Azad

انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا میں تمام سیکولر پارٹیاں شامل ہوئی ہیں، تو اگر غلام نبی آزاد میں سکیولر سوچ ابھی بھی زندہ ہے تو وہ بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں اور اس میں کانگریس پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔Bharat Jadoo Yatra In Kashmir

مزید پڑھیں: Azad loyalists Return to Congress غلام نبی آزاد کے حامی رہنماؤں کی کانگریس میں واپسی

بتادیں کہ گزشتہ روز غلام نبی آزاد کی نئی پارٹی دٰ اے پی میں تقریبا اٹھارہ لیڈارن نے پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔ان لیڈران میں کانگریس کے دلت لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تارہ چند اور سابق وزیر پیرزادہ سعید، سابق رکن کونسل مظفر پرے، سابق رکن اسمبلی بلوان سنگھ اور جموں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایم کے بھردواج شامل ہیں۔ ان لیڈران نے جمعہ کے روز آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر دلی میں کانگریس جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال سمیت دیگر لیڈران کی موجودگی میں کانگریس میں واپسی کی ہے۔اس تقریب میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول بھی موجود تھے۔ Azad loyalists Return to Congress

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.