ETV Bharat / state

ڈی سی کولگام نے ویکسینیشن مراکز کا اچانک دورہ کیا - ایس او پیز کی خلاف ورزی

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے مین بازار کولگام کے علاوہ ضلع کے مختلف ویکسینیشن مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔

ڈی سی کولگام نے ویکسینیشن مراکز کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 12:40 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام، بلال محی الدین بٹ نے ضلع کے مختلف ویکسینیشن مراکز کا اچانک دورہ کرکے مراکز میں جاری ٹیکہ کاری مہم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع میں ویکسینیشن عمل میں سرعت لائے جانے پر زور دیا۔

ڈی سی کولگام نے ویکسینیشن مراکز کا دورہ کیا

انہوں نے کولگام کے مین بازار کا بھی معائنہ کرکے مختلف دکانداروں اور تجارتی مراکز پر کام کرنے والے عملہ کی ویکسینیشن سند چیک کی۔

مزید پڑھیں: گلگام: بازاروں میں پھر سے رونق

ڈی سی کولگام نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے خصوصاً ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کڑی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے قصبے میں موبائل ویکسینیشن ڈیوٹی پر تعینات عملے کو ویکسینیشن مہم میں سرعت لائے جانے کی تلقین کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی چیئرمین کو بھی قصبہ کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ قائم کرکے آنے جانے والے افراد کی ویکسینیشن سے متعلق جانچ پڑتال کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.