جنوبی کشمیر South kashmirکے ضلع کولگام میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 18بٹالین نے محکمہ صحت جموں و کشمیر کے اشتراک سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ CRPF organized Blood Donation Camp in Kulgamعالمی یوم صحت کے موقع پر منعقدہ عطیہ خون کیمپ میں سی آر پی ایف کے پچاس سے زائد اہلکاروں نے خون کا عطیہ کا پیش کیا۔
ضلع اسپتال کولگام کے اشتراک سے منعقدہ عطیہ خون کیمپ کے دوران محکمہ صحت کا عملہ، ضلع کولگام کے طبی و نیم طبی عملہ سمیت سی آر پی ایف کے افسران نے بھی شرکت کی۔ CRPF organized Blood Donation Campمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے افسران نے بتایا کہ 18بٹالین کی جانب سے عالمی یوم صحت پر روایتی طور عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔
کولگام میں منعقدہ طبی کیمپ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ Blood Donation Camp in Kulgamبلڈ ڈونیشن کیمپ میں سی آر پی ایف کے 50سے زائد اہلکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا جو ضلع اسپتال کے بلڈ بینک میں جمع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے عوام کو راحت پہنچانے اور قیمتوں جانوں کے زیاں سے بچنے کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے فلاحی کام انجام دیے جائیں گے۔
- مزید پڑھیں: Blood Donation Camp at Bandipora Hospital: ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد
انہوں نے عوام سے بھی خون کا عطیہ پیش کرنے اور قیمتی جانوں کو بچانے کا سبب بنے کی اپیل کی۔