ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا سے سی آر پی ایف جوان کی موت - کشمیر میں کووڈ 19

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں سی آر پی ایف جوان کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

سی آر پی ایف جوان کی کورونا سے موت
سی آر پی ایف جوان کی کورونا سے موت
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 7:50 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار کی شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں موت واقع ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور اس کی موت واقع ہوئی۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں کسی سی آر پی ایف اہلکار کی کورونا میں مبتلا ہو کر موت واقع ہونے کا یہ دوسرا کیس ہے۔

اس سے قبل اننت ناگ کے ارنہال علاقے میں تعینات اترپردیش سے تعلق رکھنے والے سی آر پی ایف کی 90 بٹالین سے وابستہ ایک 40 سالہ اہلکار کی کورونا وائرس سے موت ہوئی تھی۔ ان کی آخری رسومات بھی کشمیر میں ہی ادا کی گئی تھیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 182 ہوئی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.