ETV Bharat / state

Vikar Rasool on Prayagraj Shootout: اترپردیش میں جنگل راج نافذ ہے، کانگریس لیڈر - جموں و کشمیر کانگریس کے صدر وقار رسول وانی

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں کانگریس کی جانب سے ورکرز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ کانگریس کی جانب سے ایک خاموش احتجاج بھی درج کیا گیا۔ Vikar Rasool on Satya Pal Malik

یو پی میں جنگل راج نافذ ہے، کانگریس لیڈر

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 12:55 PM IST

یو پی میں جنگل راج نافذ ہے، کانگریس لیڈر

کولگام (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے ریاست اتر پردیش (یو پی) میں کھلے عام پولیس کی موجودگی میں دو افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس طرح سے یہ واقعہ پیش آیا اُس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یو پی میں جنگل راج کا نفاذ ہے اور جس طرح اتنی پولیس فورس کے سامنے ہلاکتوں کا واقعہ پیش آیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہاں غنڈہ راج اور سازشیں چل رہی ہیں۔‘‘

وقار رسول وانی نے جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس طرح انہوں نے راز کھولے اس کا خدشہ ملک کے عوام کو پہلے سے ہے۔‘‘ پلوامہ حملہ سے متعلق ستیہ پال ملک کی جانب سے دیے گئے بیان پر وقار رسول نے کہا کہ ’’شہید اہلکاروں کی لاشوں پر سیاست کرنا انتہائی افسوسناک بات ہے۔‘‘

ان باتوں کا اظہار کانگریس کے ریاستی کی جانب سے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ڈاک بنگلوو چولگام میں ورکرز میٹنگ کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں کانگریس کی جانب سے راہل گاندھی کے حق میں ایک خاموش احتجاج بھی کیا گیا اور پارٹی کی جانب سے ایک بار پھر بی بے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: Former j&k Governor Satya pal Malik محبوبہ مفتی نااہل تھیں، حسیب درابو، رام مادھو اور جیتندر سنگھ کرپٹ ہیں، ستیہ پال ملک

کانگریس نے بی جے پی پر کانگریس پارٹی کو جان بوجھ کر تنگ کرنے اور جمہوریت کا گلا گھونٹنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر وقار رسول نے ورکرز میٹنگ کے دوران بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی صرف ہم لوگوں پر ہی ظلم کر رہی ہے اور بی جے پی یہاں کی ثقافت و ختم کرنے کے درپے ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.