ETV Bharat / state

برفباری سے کسانوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل

کانگریس لیڈر محمد امین بٹ نے حالیہ دنوں میں ہوئی برفباری سے میوہ باغات کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 7:37 PM IST

برفباری سے کسانوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل
برفباری سے کسانوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل

کانگریس لیڈر محمد امین بٹ نے ضلع کولگام کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے انتظامیہ سے حالیہ دنوں میں ہوئی برفباری سے کسانوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کرنے کے علاوہ کے سی سی لون کو معاف کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برفباری کے سبب ضلع کے بیشتر علاقوں - دیوسر، نورآباد، کنڈ، کولگام اور ہوم شالی بگ، آونیورہ، یاری پورہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد علاقوں میں پھل دار درخت یا تو جڑ سے اکھڑ گئے ہیں جب کہ کئی درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئی ہیں۔

بٹ نے انتظامیہ سے اس مشکل وقت میں برفباری سے متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کرنے کے علاوہ کے سی سی لون کو معاف کرنے کی بھی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.