پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ڈی سی آفس کے عملہ کی رپیڈ سیملنگ عمل میں لائی گئیRapid Corona Testing at DC Office Kishtwar ۔ کورونا وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے جہاں انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے وہیں کورونا ٹیسٹنگ میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈی سی کمپلیکس کشتواڑ کے سبھی ملازمین کی ٹیسٹنگ کیے جانے کا حکمنامہ Rapid Corona Testing at DC Office Kishtwar صادر کیا۔
ڈی سی آفس DC Office Kishtwarمیں آنے والے لوگوں کی بھی ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: Coronavirus Updates: چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے دولاکھ سے زائد کیسز
نائب تحصیلدار کشتواڑ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی آفس سمیت دیگر دفاتر میں بھی کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے، وہیں عوام سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ رہنما خطوط پر عملدرآمد بھی ناگزیر ہے۔