کشتواڑ: سرحدی ضلع کشتواڑ کے دوردراز علاقہ نوا پاچی میں ایک حاملہ خاتون کو بھاری فوج نے ائیر فورسز کے جہاز کے ذریعے کشتواڑ ہسپتال منتقل کیا۔فوج کے مطابق سول انتظامیہ کی درخواست پر حاملہ خاتون کو بذریعہ جہاز کشتواڑ پہنچایا ۔ دفاعی ترجمان داویندر آنند نے یہ جانکاری جمعرات کو ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے دی۔انہوں نے کہا کہ دردزہ کی وجہ سے حاملہ خاتون کی تشویشناک حالت کے پیش نظر فوج نے خاتون کو بھارتی فضائیہ کے ذریعہ کشتواڑ ضلع ہسپتال پہنچایا ۔
مزید پڑھیں:Army Rescued Pregnant woman کپواڑہ کے برفانی علاقہ میں فوج کی بروقت مدد سے حاملہ خاتون کی جان بچی
فوجی ترجمان کے مطابق فوج اس مشکل علاقے میں لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کر رہی ہے،جو سخت موسم کی وجہ مشکل حالات میں یہاں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سردیوں کے دوران یہاں زمینی راستہ بند ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ مکمل طور پر ضلع ہیڈ کوارٹر منقطع رہتا ہ
انہوں نے کہا کہ فوج خطے میں انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے علاوہ لوگوں کی جان بچانے والی انسانی امداد فراہم کرتی رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے فوج کی اس کوشش کی کافی ستائش کی۔