ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے میں چند روز قبل بادل پھٹنے کے بعد آئے سیلاب کی زد میں آکر کئی مکانات تباہ ہوئے تھے، اس حادثے میں کئی افراد ہلاک جبکہ 20سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔
ایل جی انتظامیہ نے اس سانحے میں فوت ہوئے افراد کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
کشتواڑ کے مقامی کانگریس لیڈر راج کمار بڈیال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران انتظامیہ کی جانب سے ایکس گریشیا ریلیف کے تحت 5لاکھ روپے دیے جانے کے اعلان کی سراہنا کی، تاہم انہوں نے انتظامیہ معاوضے کی رقم کو دو گنا کرکے اسے 10لاکھ روپے تک بڑھائے جانے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: جموں: لیفٹیننٹ گورنر نے گرین جے اینڈ کے ڈرائیو کا آغاز کیا
انہوں نے کہا کہ دچھن علاقے میں تباہی کے بعد از سر نو زندگی شروع کرنے کے لیے 5لاکھ روپے ناکافی ہے۔
بڈیال نے ضلع انتظامیہ سے پاڈر اور مچیل میں درماندہ لوگوں کی راحت رسانی کے لیے فوری امداد روانہ کیے جانے کی بھی اپیل کی۔