ETV Bharat / state

Four people were killed in Kishtwar کشتواڑ میں خانہ بدوش کنبے کے خیمہ پر درخت گرنے سے چار افراد ہلاک

ضلع کشتواڑ کے جنگلاتی علاقہ میں خمیہ زن ایک خانہ بدوش کنبہ کے خیمہ پر درخت گرنے سے چار افراد کی موت ہوگئی۔ تیز بارش اور طوفانی ہوا کے باعث درخت خیمے پرگر گیا، جس کے سبب یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

ایک ہی کنبہ کے چار افراد ہلاک
ایک ہی کنبہ کے چار افراد ہلاک
author img

By

Published : May 25, 2023, 9:26 AM IST

کشتواڑ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں آج صبح ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ کشتواڑ ضلع کے کیشوان علاقے میں ایک خانہ بدوش کنبہ کے چار افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس کے بیان کے مطابق گذشتہ شب ہوئی تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کشتواڑ شہر سے 50 کلومیٹر دور کیشوان کے جنگلاتی علاقے کے بھلنا علاقے میں ایک درخت خانہ بدوش کے خیمہ پر گر گیا، جس کے سبب ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ متاثرہ کنبہ اپنی بھیڑ بکریوں کے ساتھ دچن کی طرف گامزن تھا، تاہم علاقہ میں تیز بارش اور ہواؤں کی وجہ سے وہ مذکورہ علاقہ میں ہی خیمہ زن ہوگیا، جہاں گذشتہ شب ان کے خیمہ پر درخت گرنے کے سبب ان کے کنبہ کے چار افراد کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں: Tribal Youth Died In Ramban رامبن میں مشکوک حالت میں خانہ بدوش کی موت
ڈی سی کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو نے بتایا کہ اس افسوس ناک واقعہ میں 3 خواتین سمیت 4 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس پارٹی موقعے پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ ڈی سی نے کہا کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے مرنے والے افراد کے لواحقین کو 50,000 روپے کی فوری امداد دی جائے گی۔ مرنے والوں کی شناخت نذیر احمد ولد چٹو، ان کی اہلیہ نثارہ بیگم، میمو نہ بیگم ولد محمد شریف اور شمع بیگم ولد کالو تمام کٹھوعہ ضلع کے گٹھی بروال کے طور پر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.