بھارت - چین کشیدگی کے پیش نظر بھارت نے تمام طرح کی احتیاطی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں لڑاکا طیارہ اپاچی کو لینڈ کرایا گیا ہے۔
کشتواڑ میں دو اپاچی ہیلیکپٹر ہمہ وقت اب موجود رہیں گے، وہیں طیارے کے پائیلٹس نے علاقہ کا معائنہ بھی کر لیا ہے، واضح رہے کہ کشتواڑ سے چین کی سرحد محض 210 کلومٹر کی دوری پر واقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اپاچی طیارہ کو حالات کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیا گیا ہے، ایمرجنسی حالات میں کشتواڑ میں ہیلی پیڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے، اس لیے الگ سے ایک جگہ ہیلی پیڈ کے لیے مختص کیا گیا ہے، جہاں پر جلد ہی تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کشتواڑ اور لداخ کے علاوہ اننت ناگ اور ریاست ہماچل پردیش کی سرحد بھی چین سے ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
چین کا بیان گمراہ کن: بھارت
جون میں وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ بھارت چین کے مابین گذشتہ تین ماہ سے کئی سطحوں پر بات چیت کا دور جاری ہے جس میں پانچ لیفٹیننٹ جنرل سطح کے مذاکرات شامل ہیں لیکن بات چیت کا یہ سلسلہ اب تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکا ہے۔