کٹھوعہ (جموں): معاشرے سے منشیات کی وبا کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر پولیس کی طرف وسیع پیمانے پر مہم جاری ہے، جس کے نتیجے میں آئے روز منشیات فروشوں کی گرفتاریاں اور نشہ آور مواد بر آمد کیا جا رہا ہے۔
-
KATHUA POLICE NABBED 02 DRUG PEDDLERS WITH APPROX. 390.7 GMS OF CHARAS LIKE NARCOTICS AT BERRIAN PATTAN AREA OF PP INDUSTRIAL ESTATES KATHUA; 01 MOTORBIKE SEIZED@JmuKmrPolice@ZPHQJammu pic.twitter.com/Jk3KIC1XpG
— Kathua Police (@KathuaPolice) October 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">KATHUA POLICE NABBED 02 DRUG PEDDLERS WITH APPROX. 390.7 GMS OF CHARAS LIKE NARCOTICS AT BERRIAN PATTAN AREA OF PP INDUSTRIAL ESTATES KATHUA; 01 MOTORBIKE SEIZED@JmuKmrPolice@ZPHQJammu pic.twitter.com/Jk3KIC1XpG
— Kathua Police (@KathuaPolice) October 27, 2023KATHUA POLICE NABBED 02 DRUG PEDDLERS WITH APPROX. 390.7 GMS OF CHARAS LIKE NARCOTICS AT BERRIAN PATTAN AREA OF PP INDUSTRIAL ESTATES KATHUA; 01 MOTORBIKE SEIZED@JmuKmrPolice@ZPHQJammu pic.twitter.com/Jk3KIC1XpG
— Kathua Police (@KathuaPolice) October 27, 2023
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کٹھوعہ پولیس نے برین پٹن علاقے میں ایک ناکہ پر تلاشی کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 390.7 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد برآمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو منشیات فروش موٹر سائیکل پر سوار تھے اور پنجاب سے کٹھوعہ کی طرف آ رہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں کا تعلق کٹھوعہ سے ہے اور ان کی موٹر سائیکل کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
دریں اثنا پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ادھمپور کے چنانی علاقے میں ایک ٹرک سے قریب 12 کلو فکی برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹرک پنجاب کی طرف جا رہا تھا۔
مزید پڑھیں: کشمیر میں منشیات کی لت وبائی شکل اختیار کرچکی ہے
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فکی کی صورت میں جو یہ نشہ آور مواد برآمد کیا گیا اس کا وزن قریب 12 کلو ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مواد ڈرائیور نے اپنے کیبن میں رکھا تھا اور اس سلسلے میں ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔
(یو این آئی)