ETV Bharat / state

Firecracker warehouse Blaze کرناٹک میں پٹاخے کے گودام میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک - پٹاخے گودام میں آتشزدگی

پولیس حکام کے مطابق حادثہ بالاجی کریکرز میں اس وقت پیش آیا جب ایک چھوڑی سی چنگاری سے پوری دکان میں آگ لگ گئی۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

several-dead-in-firecracker-warehouse-blaze-in-karnataka
کرناٹک میں پٹاخے کے گودام میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 9:41 PM IST

Updated : Oct 7, 2023, 10:29 PM IST

کرناٹک میں پٹاخے کے گودام میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک

انیکل (بنگلورو): کرناٹک کے انیکل تعلقہ کے بنگلورو-ہسور انٹر اسٹیٹ ہائی وے پر اتیبیلے میں ہفتہ کے روز پٹاخے کے گودام میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ بالاجی کریکرز میں اس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹی سی چنگاری سے پوری دکان میں آگ لگ گئی۔واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ دکان میں 20 مزدور کام کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گودام میں موجود 20 افراد میں سے چار واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔ شبہ ہے کہ پٹاخے کے گودام میں 16 افراد پھنسے ہوئے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے بعد کم از کم سات لاشیں نکال دی گئی ہیں۔ پولیس حکام نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اتھیبیلے پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ مقامی لوگوں نے بھی آگ بجھانے میں مدد کی تاہم پٹاخے پھٹنے سے دکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ لاری سے پٹاخے اتارنے کے دوران پیش آیا۔ اس حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔وہیں کچھ گاڑیوں میں آگ لگنے سے نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:

Goregaon Building Fire ممبئی کے گورے گاؤں میں بھیانک آتشزدگی، سات افراد ہلاک، چالیس سے زیادہ زخمی

بنگلورو رورل ایس پی ملیکارجن بالادانڈی نے اس حوالے سے بتایا کہ "حادثہ بالاجی کریکرز گودام میں ایک کینٹر گاڑی سے پٹاخے اتارنے کے دوران پیش آیا۔ جیسے ہی پولیس کو اس حادثہ کی کی اطلاع موصول ہوئی تو پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس حادثہ میں دکان کا مالک نوین بھی جھلس گیا، آگ مکمل طور پر بجھانے کے بعد دکان کے اندر کتنے مزدور پھنسے ہوئے ہیں، اس بارے میں معلومات ملیں گی۔

Last Updated : Oct 7, 2023, 10:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.