ETV Bharat / state

Sanjay Singh Slams Modi Govt بی جے پی نے عوام کا بھروسہ توڑا ہے، سنجے سنگھ - بی جے پی پر سنجے سنگھ کی تنقید

راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام نے ایک بار نہیں دو بار بی جے پی پارٹی پر اعتماد کرکے ان کی باتوں پر بھروسہ کرکے دیکھ لیا لیکن ہر بار بی جے پی پارٹی نے عوام کا بھروسہ توڑا ہے۔ آنے والے دنوں میں عوام اس کا جواب دیں گے۔

بی جے پی نے عوام کا بھروسہ توڑا ہے، سنجے سنگھ

author img

By

Published : May 7, 2023, 5:37 PM IST

بی جے پی نے عوام کا بھروسہ توڑا ہے، سنجے سنگھ

بیدر: راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بیدر جنوب اسمبلی حلقے کے عام آدمی پارٹی کے امیدوار محمد نسیم الدین پٹیل کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت عوام کو تکلیف دینے کا کام کرتی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں تک کو نہیں چھوڑا، ہم سبھی جانتے ہیں کہ ملک کا کسان ایک سال تک سڑکوں پر بیٹھا رہا اور مسلسل زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کے دوران کئی کسانوں نے اپنی جان کی قربانی دی۔ کسانوں کے لیے بنائے گئے قوانین کے خلاف میں نے ایوان میں مائیک توڑا تو ہنگامہ برپا ہوا کہ سنجے سنگھ نے مائیک توڑ دیا ہے۔ میں نے کہا کہ تم کسانوں کی ہڈی توڑنے کا کام کر رہے ہو میں نے مائیک توڑا تو کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا نام بدل کر بھارتیہ جملہ پارٹی رکھنا چاہیے، جب بھی انتخابات آتے ہیں بی جے پی پارٹی کے لیڈر بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں مگر جیتنے کے بعد ان وعدوں کو پورا کرنے کا کام نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 میں نوجوانوں سے وعدہ کیا گیا کہ اگر بی جے پی کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو نوجوانوں کو ہزاروں کی تعداد میں نوکریاں دی جائیں گی، ملک کی عوام سے وعدہ کیا گیا کہ کالا دھن واپس لائیں گے۔ آج تک کسی بھی ملک سے کالا دھن نہیں لایا گیا بلکہ عوام نے جو کچھ ہزار پانچ سو بچا کے رکھا تھا اس کو بھی لائن میں لگا کر جمع کرنے کو کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election نسیم الدین پٹیل کی حمایت میں سنجے سنگھ کی تشہیری مہم

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا پیسہ بڑے بڑے کاروباریوں کو دیا گیا۔ بی جے پی کے پاس کسانوں کے لیے پیسہ نہیں ہے لیکن بڑے بڑے کاروباریوں کو دینے کے لیے حکومت کے پاس پیسہ ہے۔ ملک کی عوام نے ایک بار نہیں دو بار بی جے پی پارٹی پر اعتماد کرکے ان کی باتوں پر بھروسہ کرکے دیکھ لیا لیکن ہر بار بی جے پی پارٹی نے عوام کا بھروسہ توڑا ہے۔ آنے والے دنوں میں عوام اس کا جواب دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.