ہبلی: ریاست کرناٹک کے شہر ہبلی میں لاری اور پرائیویٹ بس کے درمیان پیش آئے تصادم میں نو افراد کی موت ہو گئی۔ تصادم کے دوران چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ تین افراد ہسپتال میں دم توڑ دیے۔ اس حادثے میں کم از کم 26 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور انہیں ہبلی کے 'کے آئی ایم ایس اسپتال' میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے معائنہ کیا۔ Nine People Died in Hubli Road Accident
- یہ بھی پڑھیں: Karnataka Road Accident: کرناٹک کے دھارواڑ میں کروزر گاڑی کے درخت سے ٹکرانے سے نو افراد ہلاک
بتایا جاتا ہے کہ ایک نجی بس مہاراشٹر کے کولہاپور سے بنگلور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ زیادہ تر مرنے والوں کا تعلق مہاراشٹر کے کولہاپور سے ہے۔ جب کہ ایک شخص کرناٹک کا ہے۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور، کلینر اور بس میں سوار 6 افراد سمیت کل 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ نیشنل ٹریولز کے اے 51 اے اے 7146 نمبر بس اور ایم ایچ 16 اے وائی 6916 لاری کے درمیان پیش آیا۔ نارتھ ٹریفک پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بس اور لاری کو ضبط کر لیا۔