ETV Bharat / state

Congress Victory in Karnataka ملکارجن کھرگے کی پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ اہم میٹنگ - کانگریس صدر ملکارجن کھرگے

کرناٹک انتخابات میں جیت کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔ کھرگے کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا موجود تھے۔

ملکارجن کھرگے کی پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ اہم میٹنگ

author img

By

Published : May 13, 2023, 8:31 PM IST

بنگلور: ہفتہ کو کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو واضح اکثریت ملنے کے بعد پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔ کھرگے کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی کے شیوکمار اور سدارامیا نے کھرگے کو مبارکباد پیش کیا۔ واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں کھرگے کے پارٹی صدر کے طور پر سنبھالنے کے بعد کرناٹک انتخابات کانگریس کی ایک بڑی جیت ہے۔

بتادیں کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ کانگریس نے 224 سیٹوں میں سے 136 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے اپنے مختصر افتتاحی کلمات میں راہل گاندھی نے کہاکہ کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہو گیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔ وہیں اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں کانگریس کی جیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Polls 2023 کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکان کھل گئی: راہل

اس موقع پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز سری نگر میں کرناٹک کے انتخابی نتائج پر کہاکہ 'کرناٹک کے لوگوں نے بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو شکست دی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی کی شکست سے ایک امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ بی جے پی نے ہر سطح پر پولرائزیشن کی کوشش کی۔ خود پی ایم مودی نے مذہبی مسائل کو اٹھانے کی کوشش کی، لیکن سب بے سود رہا۔ کیونکہ لوگوں نے مذہبی منافرت کی سیاست کو شکست دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.