ETV Bharat / state

Mass Marriage کیرالہ مسلم کلچرل سینٹر کی جانب سے 100 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اعلان کیا، غریب خاندانوں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل - کیرالہ مسلم کلچرل سینٹر

کیرالہ مسلم کلچرل سینٹر و شہاب تھنگل سینٹر فار ہیومانیٹیز کی جانب سے بتاریخ 26 نومبر 2023 کو حضرت قدوس صاحب عیدگاہ میں 100 غریب و مستحق جوڑوں کے اجتماعی شادیوں کے اہتمام کئے جانے کا اعلان کیا گیا. Kerala muslim cultural centre announces mass marriage of 100 couples on 26 nov 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 3:23 PM IST

کیرالہ مسلم کلچرل سینٹر کی جانب سے 100 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اعلان کیا

بنگلور: کیرالہ مسلم کلچرل سینٹر و شہاب تھنگل سینٹر فار ہیومانیٹیز کی جانب سے بتاریخ 26 نومبر 2023 کو حضرت قدوس صاحب عیدگاہ میں 100 غریب و مستحق جوڑوں کے اجتماعی شادیوں کے اہتمام کئے جانے کا اعلان کیا گیا. اس موقع پر مولانا اشرف رشادی نے ایک حدیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بہتر انسان وہ ہے جو اوروں کو فائدہ پہونچائے، اسی غرض سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کیرالہ مسلم کلچرل سینئر کی جانب سے 100 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

مولانا اشرف نے بتایا کہ سبھی جوڑوں کو بعد از نکاح روز مرہ کی زندگی میں کام آنے والی اشیاء بھی مہیا کی جائیں گی اور بعد از نکاح دعوت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ مولانا اشرف نے بتایا کہ قانون کے مطابق دولہے کی عمر 21 سال اور دلہن کی عمر کم از کم 18 سال ہونا لازمی ہے. مولانا نے ریاست و اطراف و اکناف کے غریب خاندانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: DR CS Dwarakanath ترقی پسندوں کو دھمکیاں دینے والی طاقتیں آئین مخالف: ڈاکٹر سی ایس دوارکاناتھ
اس موقع پر ادارے کے صدر محمد نوشاد نے بتایا کہ ان 100 جوڑوں کی شادیوں سے قبل "پری میریٹل کونسلنگ" کا بھی اہتمام کیا جائیگا جس میں تمامی جوڑوں کو تربیت بھی دی جائیگی اور حقوق زوجین و والدین کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کیرالہ مسلم کلچرل سینٹر و شہاب تھنگل سینٹر فار ہیومانیٹیز گزشتہ کئی سالوں سے بنگلور میں سماجی اعتبار سے متحرک ہے اور غریبوں و مستحق افراد کی بلا تفریق خدمت انجام دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.