ETV Bharat / state

Man Beaten In Karnataka مسلم خاتون کے ساتھ گھومنے پر ہندو شخص کی پٹائی - کرناٹک نیوز

کرناٹک میں مسلم خاتون کے ساتھ گھومنے پر ایک ہندو شخص کی پٹائی کردی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کی ویڈیو حاصل کر لی ہے اور ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 26, 2023, 8:02 AM IST

بنگلور: ریاست کرناٹک کے چکبالا پور میں جمعرات کے روز مسلم خاتون کے ساتھ گھومنے پر ایک ہندو شخص کی جم کر پٹائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق چکبالا پور میں جمعرات کو مسلم مردوں کے ایک گروپ نے ایک ہندو شخص کو مسلم خاتون کے ساتھ ایک شاپ پر ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد اس پر حملہ کیا گیا ساتھ ہی اسے دھمکی بھی دی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ہندو شخص اور خاتون چکبالا پور میں ’گوپیکا چاٹس‘ پر گئے تھے۔ خاتون برقع اور حجاب میں ملبوس تھی۔ جب ملزمین نے انہیں دیکھا اور معلوم کیا کہ مسلم خاتون کے ساتھ آنے والا شخص ہندو تھا جس کے بعد انہوں نے ہندو شخص کو بلایا اور اس پر حملہ کردیا۔ مسلم خاتون اسے بچانے کے لیے آگے آئی اور حملہ آوروں سے کہا کہ وہ اسے بہت اچھی طرح سے جانتی ہے۔ اس کے سمجھانے کے بعد بھی اس کی پٹائی کی گئی۔

وہیں موجود مسلم مردوں نے خاتون سے کہا کہ کسی ہندو شخص کے ساتھ اس طرح ہوٹل پر جانا غلط ہے اور تمہیں اپنی غلطی پر معافی مانگنی چاہیے۔ پولیس نے واقعے کی ویڈیو حاصل کر لی ہے، اور ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع دکشینہ کنڑ میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلم نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کی تھی۔ محمد پاریش نام کے نوجوان پر ہندوتوا کارکنوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی ہم جماعت دوست ہندو لڑکی کے ساتھ جوس پی رہا تھا۔ پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Attack on Muslim Student کرناٹک میں خاتون ہندو دوست سے بات کرنے پر مسلم طالب علم کی پٹائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.