ETV Bharat / state

گلبرگہ: عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریداری میں کمی

کورونا وبا کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار بند ہیں اور زیادہ تر لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے قربانی کے جانوروں کی خریداری میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔'

author img

By

Published : Jul 19, 2021, 2:28 PM IST

گلبرگہ: عیدالاضحیٰ کے موقعہ پر قربانی کے جانوروں کی خریداری میں کمی

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ہر برس عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریداری بڑے پیمانے پر ہوتی ہے لیکن کورونا وبا کی وجہ اس بار جانوروں کے بازاروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

گلبرگہ: عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریداری میں کمی

جانوروں کے بازاروں پر پابندی عائد کرنے کے بعد ضلع گلبرگہ میں قربانی کے جانوروں کی خریداری میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

اس موقع پر گلبرگہ رائل بکرا منڈی کے مالک رفیق نے کہا کہ 'یہا‍ں پر ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر سے لوگ بکرا خرید و فرخت کرنے آتے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اس سال کورونا وائرس کی وبا سے صرف گلبرگہ ضلع کے مقامی بکرے ہی خریدے جارہے ہیں۔ لیکن ان بکروں کی خریداری میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غازی پور بکرا منڈی میں آسمان چھوتی قیمتیں

رفیق نے بتایا کہ 'کورونا وبا کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کے کاروبار بند ہیں اور زیادہ تر لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے قربانی کے جانوروں کی خریداری میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔'

بکرا منڈی کے مالک نے بتایا کہ 'ہم گزشتہ 10 سالو‍‍‍‍ں سے بکروں کا کاروبار کررہے ہیں۔ ہر سال ان کی منڈی سے ایک ایک گھر سے تین چار بکروں کی خریداری کی جاتی تھی۔ مگر اس سال بہت ہی کم افراد نے بکروں کی خریداری کی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.