ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کے تمام باشندوں کو مفت ویکسین دلانا ہماری اگلی ترجیح: ہیمنت

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ 'آپ کو یقین دلانا چاہوں گا کہ اپنے محدود وسائل سے ہم آپ کو بہتر سے بہتر سہولیات دستیاب کرائیں گے۔ اب جھارکھنڈ کے سبھی باشندوں کو مفت ویکسین دلانا ہماری اگلی ترجیح ہے۔ جسے ہم ضرور پورا کریں گے۔'

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین
جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین
author img

By

Published : May 10, 2021, 10:11 PM IST

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ریاست میں کووڈ ٹیسٹنگ اور کورونا سے ریکوری مسلسل بڑھ رہی ہے ۔

مسٹر سورین نے سموار کو کہا کہ گذشتہ دس دنوں میں انفیکشن کی شرح میں کمی آئی ہے ۔آئی سی یو ، آکسیجن سے لیس بیڈ ، جنرل بیڈ کی تعداد میں بھی گذشتہ ایک ماہ میں کافی اضافہ کیا گیا ہے ۔ امرت واہنی ایپ اور اسپتال سرکٹ کی وجہ سے اب سبھی طرح کے بیڈ بروقت ملنے سے سب کو راحت ملی ہے۔آکسیجن اور دیگر ضروری دوائیوں کی کالا بازاری پر روک لگاتے ہوئے انہیں اور آسانی سے آپ تک کیسے پہنچایا جائے ، اس پر ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔

مسٹر سورین نے کہا کہ کورونا راحت کٹ کے ذریعہ ہر ضرورت مند تک ہم سبھی دوائیاں بروقت پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کی حکومت آپ کی حفاظت کیلئے ضروری کوششیں کررہی ہیں۔ پھر بھی ان تمام کوششوں کے باوجود آپ کو ہوئی کسی بھی طرح کی پریشانی کیلئے معذرت خواہ ہوں ۔ آپ کو یقین دلانا چاہوں گا کہ اپنے محدود وسائل میں ہم آپ کو بہتر سے بہتر تمام طرح کی سہولیات دستیاب کرائیں گے۔ اب سبھی جھارکھنڈ کے باشندوں کو مفت ویکسین دلانا ہماری اگلی ترجیح ہے۔ جسے ہم ضرور پورا کریں گے ۔ آپ سب کے تعاون سے جزوی لاک ڈاﺅن کے فائدے ہم دیکھ رہے ہی ، لیکن آپ سب سے پھر سے اپیل ہے کہ بغیر ماسک بلاضرورت اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.