جموں: جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں جموں پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر ایک فوجی کیمپ کے باہر ایک مشکوک بیگ پائے جانے کے بعد ٹریفک کی نقل و حرکت معطل کر دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بیگ کو چیک کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے دستوں اور پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت روک دی ہے۔حکام نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے اور بیگ کا معائنہ کیا جارہا ہے۔تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار رہے گا۔
مزید پڑھیں: Poonch Encounter مہلوک غیرملکی عسکریت پسند بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے، فوجی کمانڈر
واضح رہے کہ گزشتہ روز پونچھ کے علاقے سندھرا میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں چار عدم شناخت عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ مہلوک جنگجووں میں سے بیشتر کا تعلق غیر ملکی ہیں۔ مہلوک جنگجووں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ چار رائفلیں، آٹھ میگزین، دو پستول ، تین پستول میگزین اور 152گولیوں کے راونڈ برآمد کئے گئے۔