ETV Bharat / state

Jammu Smart traffic Management System: جموں میں خودکار، اسمارٹ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کا پہلا مرحلہ شروع

جموں شہر کے مختلف مقامات پر انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ اینڈ سرویلنس سسٹم کا پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ حکام کے مطابق دیگر مقامات پر بھی جلد ہی ٹریفک نظام کی اسمارٹ طریقے سے مانیٹرنگ انجام دی جائے گی۔ Smart traffic Management Starts in Jammu

جموں میں خودکار، اسمارٹ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کا پہلا مرحلہ شروع

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 4:10 PM IST

جموں میں خودکار، اسمارٹ ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کا پہلا مرحلہ شروع

جموں: انٹیلجنٹ ٹریفک مینجمنٹ اینڈ سرویلنس سسٹم (آئی ٹی ایم ایس ایس) کا پہلا مرحلہ جموں میں شروع ہو چکا ہے۔ اس نظام سے حکام کو ٹریفک کو منظم کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔ پہلے مرحلے میں شہر کے 12 بڑے مقامات پر یہ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے ٹریفک سرگرمیوں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

جموں میونسپل کارپوریشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آپریشن انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ اینڈ سرویلنس سسٹم کا پہلا مرحلہ جموں میں شروع ہو چکا ہے۔ اس منصوبے کو سسٹم انٹیگریٹرز کے ساتھ مرحلہ وار لاگو کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ نومبر 2022 میں شروع کیا گیا تھا اور مزید تنصیب کا کام جاری ہے اور سسٹم انٹیگریٹرز کے ساتھ انسٹالیشن کے لحاظ سے یہ منصوبہ ضلع بھر میں جلد مکمل ہو جائے گا۔

پہلے مرحلے میں جموں ضلع کے زوراور سنگھ چوک، ریلوے اسٹیشن، آر بی آئی ٹرننگ، جی ایل ڈوگرہ چوک، پانامہ چوک، جموں یونیورسٹی گیٹ اور گاندھی نگر سمیت 12 اہم مقامات پر آئی ٹی ایم ایس ایس نصب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد 38 جنکشنز کی نگرانی انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ اینڈ سرویلنس سسٹم (ITMSS) کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی خودکار شناخت، سگنل کی خلاف ورزی، چوری شدہ گاڑی کی شناخت اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال جیسے معاملات کا سمارٹ سسٹم سے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ عہدیداروں نے مزید کہا کہ آئی ٹی ایم ایس ایس خود بخود خلاف ورزی کا ڈیٹا ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کے مرکزی سرور کو بھیج دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: E Challan to Traffic Rules Violators ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے ای چالان

ایک اہلکار کا کہنا ہے یہ نظام تصویر اور ویڈیو ثبوت کے ساتھ ای چالان تیار کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ جو خلاف ورزی کرنے والے کے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ یہ سسٹم 24X7 کام کرتا ہے۔ سسٹم میں ایک جائزہ کیمرہ ہے جو ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی ہونے پر پورے علاقے کی زوم آؤٹ تصویر کھینچتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ نیٹ ورک گاڑی کے نمبر پلیٹ کو ریڈ کرے گا اور اسے ڈیٹا بیس میں محفوظ کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.