ETV Bharat / state

Six Arrested for Murder in Jammu جموں میں قتل کے الزام میں چھ گرفتار، پولیس

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 21جو ن کو جموں کے کھوڑ چیک ملال گاؤں میں ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دفعہ 174 کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی اور بعد ازاں پتہ چلا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند قتل ہے۔

Six Arrested for Murder in Jammu
Six Arrested for Murder in Jammu
author img

By

Published : Jul 2, 2023, 4:05 PM IST

جموں: جموں کے مضافاتی علاقے کھوڑ چیک ملال گاؤں میں ٹریکٹر نے مبینہ طورپر ایک شخص کو ٹکر مار کر موقعے پر ہی ہلاک کر دیا۔ پولیس نے جوں ہی اس معاملے کی تحقیقات شروع کی تو پتہ چلا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ منصوبہ بند قتل ہے جس کے بعد چھاپہ ماری کے دوران چھ ملزمان کو دھر دبوچا۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 21جو ن کو جموں کے کھوڑ چیک ملال گاؤں میں ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دفعہ 174کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی اور بعد ازاں پتہ چلا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند قتل ہے۔

مزید پڑھیں: Two Drugs Peddlers Arrest بڈگام سے دو منشیات فروش گرفتار

ترجمان کے مطابق پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے چھ ملزمان کو کٹھوعہ، سانبہ اور ریاسی اضلاع سے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا جب کہ ٹریکٹر کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت مدن لال، اس کی اہلیہ سوما دیوی ، سدیش کمار عرف شنڈا، اس کی اہلیہ نیلم کماری اور سورن سنگھ عرف گوشا اس کی اہلیہ سیما دیوی کے طور پر کی ہے۔ اس معاملے می قانونی کارروائی جاری ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.