ETV Bharat / state

Langar for Amarnath yatries: جموں میں یاتریوں کے لیے لنگر کا اہتمام - بگوتی نگر مین چوک

شری امرناتھ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر بابا چنچل سنگ اور ریاستی انچارج راج کمار گوئل نے امرناتھ یاتریوں کے لیے لنگر کا افتتاح کیا۔ Shri Amarnath welfare society inaugurates Langar for Amarnath yatries

جموں میں یاتریوں کے لیے لنگر کا اہتمام
جموں میں یاتریوں کے لیے لنگر کا اہتمام
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 5:23 PM IST

جموں : شری امرناتھ ویلفیئر سوسائٹی کے ریاستی انچارج راج کمار گوئل اور صدر بابا چنچل سنگھ نے جمعہ کو بگوتی نگر مین چوک کے پاس پورن چند مندر میں شری امر ناتھ جی یاترا پر جانے والے یاتریوں کے لیے ایک عظیم الشان لنگر کا افتتاح کیا۔ سوسائٹی کی جانب سے یاتریوں کے لیے اور سیاحوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جو شری امرناتھ یاترا کے اختتام تک جاری رہے گا۔ یاترا کے دوران یاتریوں کو لنگر میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا مفت میں ملے گا۔

جموں میں یاتریوں کے لیے لنگر کا اہتمام

راج کمار گوئل نے کہا کہ یہ یاترا ہمارے عقیدے کو مضبوط کرتی ہے اور اسے کامیاب بنانا جموں و کشمیر کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ شری امرناتھ جی یاترا ہماری جامع ثقافت کا حصہ ہے اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اسے کامیاب بنانے میں اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔ امرناتھ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر بابا چنچل سنگ نے کہا کہ یاترا ایک بڑے تہوار کی طرح ہے، جموں و کشمیر کے عام آدمی کے لیے کشمیریت کا جشن ہے اور جموں و کشمیر کا ہر شہری یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

جموں میں یاتریوں کے لیے لنگر کا اہتمام
جموں میں یاتریوں کے لیے لنگر کا اہتمام

بابا چنچل سنگ نے لوگوں سے یاتریوں کی حمایت اور مدد کی اپیل کی، جو جموں کشمیر کی بھائی چارے کی پہچان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاترا جموں و کشمیر کی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے ذریعہ معاش بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Heli Service for Yatris: سرینگر سے امرناتھ گپھا تک راست ہیلی سروس کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.