ETV Bharat / state

Militancy Conspiracy Case جموں میں ایک شخص گرفتار، سی سی ٹی وی اور موبائل فون ضبط - اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی کا چھاپہ

ایس آئی یو نے آج جموں کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا۔ اس دوران ٹیم نے سی سی ٹی وی ، ڈی وی آر اور موبائیل فون بھی ضبط کیے گئے۔

militant-conspiracy-case-one-person-arrested-mobile-and-cctv-footage-seized
جموں میں ایک شخص گرفتار، سی سی ٹی وی اور موبائل فون ضبط
author img

By

Published : May 15, 2023, 4:37 PM IST

جموں: اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے جموں کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا جبکہ سی سی ٹی وی ، ڈی وی آر اور موبائیل فون بھی ضبط کئے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح ایس آئی اے نے جموں کے بٹھنڈی ، بن تالاب اور دوسرے مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیٹینسی سازش کیس کیس کے سلسلے میں اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی نے رہائشی مکان اور دکان کی تلاشی لی جس دوران سی سی ٹی وی ، ڈی وی آر اور موبائیل فون تحویل میں لئے گئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایس آئی اے نے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں کے بھٹنڈی میں انور حسین ولد عبدالعزیز ساکن ودھاتا نگر بھٹنڈی اور سرپنچ حفیظ اللہ ولد برکت علی ساکن بھٹنڈی کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کہ ایس آئی اے کو شبہ ہے کہ انور حسین اور سرپنچ حفیظ اللہ دونوں ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اسی لیے ان کے گھروں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ دوسری جانب بنتلاب میں محمد رزاق کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ یہاں سے دو موبائل ضبط کیے گئے ہیں۔ اسی وقت، ایس آئی اے نے پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے ریٹائرڈ سابق ماسٹر حکیم دین کے گھر پر بھی چھاپہ ڈالا۔

مزید پڑھیں: SIA Raids Bathindi جموں کے بھٹنڈی اور بنتلاب میں ایس آئی اے کا چھاپہ

واضح رہے کہ اس سے قبل 2 مئی کو ایس آئی اے نے جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کے ساتھ ہی اننت ناگ کے چاندپورہ اور کانیلوان میں چھاپہ ماری کی تھی۔جہاں انہوں نے ایک مقامی فیاض احمد کے گھر پر چھاپہ ماری کی اس دوران کچھ دستاویزات اور موبائل فون اپنے قبضے میں لیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ کارروائی عسکریت پسندی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں کی گئی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.