ETV Bharat / state

Militancy in Kashmir جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے، منوج سنہا - کشمیری پنڈتوں کیلئے رہائش

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالت کافی بہتر ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک جان بوجھ کر جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

manoj-sinha-in-jammu
منوج سنہا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 8:57 PM IST

جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے، منوج سنہا

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی میں کافی بہتری آئی ہے اور یہاں عسکریت پسندی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کشمیری پنڈت ملازمین کے لیے رہائش کا انتظامات کیا گیا ہیں اور الاٹمنٹ تیزی سے مکمل کی جائے گی۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار جموں شہر کے مضافات میں ماتا بھدرکالی مندر میں کشمیری پنڈتوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ "کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عسکریت پسندی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ماضی میں عسکریت پسندوں نے پنڈت کمیونٹی کے اندر خوف پیدا کرنے کے لیے انہیں نشانہ بنایا تھا۔"

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک جان بوجھ کر جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔جموں و کشمیر انتظامیہ کشمیری پنڈتوں, اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہیں اور پولیس اور سکیورٹی فورسز اس مقصد کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: منوج سنہا کی رام نوامی کے موقع پر جموں میں ماتا بھدر کالی مندر میں پوجا

منوج سنہا نے کہا کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو رہائش کی ضروریات کے لیے وادی میں رعایتی نرخوں پر زمینیں فراہم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے لیے کشمیر میں رہائش کا انتظام کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں الائنمٹ کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر بھر میں ان رہائش گاہوں پر سکیورٹی کے بڑھے ہوئے اقدامات کو لاگو کیا جائے گا تاکہ انہیں کوئی خطرہ نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.