ETV Bharat / state

Ram Navami 2023 منوج سنہا کی رام نوامی کے موقع پر جموں میں ماتا بھدر کالی مندر میں پوجا - جموں ماتا بھدر کالی مندر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھگوان رام کے جنم دن کے بطور منائے جانے والے تہوار ' رام نوامی' کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔

manoj-sinha-performed-pooja-at-mata-bhadra-kali-temple-in-jammu
منوج سنہا نے رام نوامی کے موقع پر جموں میں ماتا بھدر کالی مندر میں پوجا کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 3:45 PM IST

منوج سنہا نے رام نوامی کے موقع پر جموں میں ماتا بھدر کالی مندر میں پوجا کی

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو رام نوامی کے مقدس موقع پر تھلوال جموں میں ماتا بھدر کالی کے زیر تعمیر مندر میں حاضر ہو کر پوجا کی۔انہوں نے کہا کہ ماتا بھدر کالی استھاپن ٹرسٹ (ایم بی اے ٹی) نے اس مندر کی تعمیر کا کام ہاتھ میں لیا ہے جس کو شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں واقع قدیم ماتا بھدر کالی مندر کے طرز پر تعمیر کیا گیا جائے گا۔
قبل ازیں موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بھگوان رام کے جنم دن کے بطور منائے جانے والے تہوار ' رام نوامی' کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔

  • Paid obeisance at Bawe Wali Mata Temple, Jammu today on the auspicious occasion of Maha Navami and sought blessings for all our citizens. pic.twitter.com/XntNQvP1gC

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) October 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
انہوں نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ 'مہا نوامی کے موقع پر جموں کے تھلوال میں دیوی بھدر کالی کے زیر تعمیر مندر میں پوجا کرکے میں اپنے آپ کو بے حد خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں'۔ان کا کہنا تھا کہ ماتا بھدر کالی استھاپن ٹرسٹ (ایم بی اے ٹی) نے اس مندر کی تعمیر کا کام ہاتھ میں لیا ہے جس کو شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں واقع قدیم ماتا بھدر کالی مندر کے طرز پر تعمیر کیا گیا جائے گا۔منوج سنہا نے اپنے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ 'ٹرسٹ کشمیری پنڈت کمیونٹی، فوج، پولیس اور سی اے پی ایف کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سماجی و ثقافتی مرکز اور شہید اسٹال سمیت یاتریوں کے لئے تمام ضروری سہولیات بہم پہنچا رہا ہے'۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ جاری کاموں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.