ETV Bharat / state

جموں: لیفٹیننٹ گورنر نے گرین جے اینڈ کے ڈرائیو کا آغاز کیا - چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی) جموں سے گرین جے اینڈ کے ڈرائیو 2021 کا افتتاح کیا۔ اس سال کے دوران جموں و کشمیر میں تقریباً 1.30 کروڑ پودے لگانے کی تجویز ہے۔

جموں: لیفٹیننٹ گورنر نے ’’گرین جے اینڈ کے ڈرائیو‘‘ کا آغاز کیا

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 6:03 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر نے پودے لگانے کی میگا مہم کے آغاز کے موقع پر آئی آئی ٹی کیمپس جموں میں ’کپریسس‘ کا ایک پودا لگایا۔ گرین جے اینڈ کے ڈرائیو کا اقدام قومی فاریسٹ پالیسی 1988 اور جے کے فاریسٹ پالیسی 2011 کے تحت کیا جا رہا ہے جس میں یو ٹی جموں و کشمیر میں شجرکاری کا منصوبہ ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گرین جے اینڈ کے ڈرائیو کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز، خاص طور پر ولیج پنچایتوں، خواتین، طلبا، اربن لوکل باڈیز اداروں ، این جی اوز کی شمولیت کے ساتھ بڑے پیمانے پر عوامی تحریک پیدا کرنا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ’’ہمارا مقصد جموں و کشمیر کے دو تہائی جغرافیائی علاقے کو جنگل اور درختوں کے احاطہ میں لانا ہے۔ جموں و کشمیر میں جنگل اور درختوں کا احاطہ تقریباً 55 فیصد ہے جو قومی اوسط 24.56 فیصد سے کافی زیادہ ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: بھارت، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں کسی بھی تبدیلی کے حق میں نہیں

ایل جی نے سائینس اور ماحولیات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی ترقی اور تحفظ کے مابین توازن کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کی جانب سے اس سال 130 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھنے والے ’’گرین جموں و کشمیر‘‘ مہم کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ جموں و کشمیر میں ’گرین انڈیا مشن‘ عوامی شراکت کے جذبے سے نافذ کیا جا رہا ہے جو 320 دیہات میں جنگلات کے معیار اور مقدار میں بہتری کے علاوہ معاشی فوائد پیدا کرے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کی بحالی میں ہر شہری کو ایک اہم کردار ادا کرنے کیلئے آگے آنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: سانبہ میں تین مشکوک ڈرون دیکھے گئے

اس سے قبل چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے خطاب میں محکمہ جنگلات اور ولیج پنچایت پلانٹیشن کمیٹیوں پر زور دیا کہ وہ جنگل اور درختوں کے احاطہ کو بڑھانے کیلئے عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ جے اینڈ کے ڈاکٹر موہت گیرا نے اپنے خطاب میں محکمہ جنگلات کے اقدامات کی وضاحت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.