ETV Bharat / state

Loudspeaker Row Reached Jammu: جموں میونسپل کارپوریشن میں لاؤڈ اسپکر کے خلاف قرارداد کی تیاری - بی جے پی کونسلر نروتم شرما

ملک بھر میں گذشتہ کئی ہفتوں سے لاؤڈ اسپیکر کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ وہیں بی جے پی کے ایک کونسلر جموں میونسپل کارپوریشن میں لاؤڈ اسپیکر کے خلاف قرارداد پیش کرنے والے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں میں بھی سپرہم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے تحت لاؤڈ اسپیکر کا استمعال ہونا چاہیے۔Loudspeaker Row Reached Jammu

loudspeaker-row-reached-jammu-bjp-councilor-moved-a-resolution-against-loudspeakers-in-the-jmc
جموں میونسپل کارپوریشن میں لاؤڈ اسپکروں کے خلاف قرارداد پیش
author img

By

Published : May 16, 2022, 3:50 PM IST

جموں: پرانے شہر کے مست گڑھ علاقے میں وارڈ نمبر 3 سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ایک کونسلر نے جموں میونسپل کارپوریشن کی حدود سے غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے لیے ایک قرارداد ہیش کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کونسلر نروتم شرما نے کہا کہ وہ لاؤڈ اسپیکر کے خلاف ایک قرارداد پیش کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ جنرل ہاؤس کے اجلاس میں قرارداد پیش کرنا چاہتا تھا لیکن وقفہ سوالات شام 6 بجے تک جاری رہا، لہٰذا قرارداد پیش نہ ہوسکی‘‘۔BJP-Councilor Moved Resolution Against Loudspeakers In JMC

جموں میونسپل کارپوریشن میں لاؤڈ اسپکروں کے خلاف قرارداد پیش

شرما نے کہا کہ "امید ہے میں منگل کو طے شدہ جنرل ہاؤس میٹنگ میں قرارداد پیش کروں گا‘‘۔ اپنی قرارداد میں نروتم نے صوتی آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے اور شہریوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع مجسٹریٹ جموں پر زور دیا کہ وہ شادی گھروں، کمیونٹی ہالوں،مندروں، مساجد،گردواروں،گرجاگھروں اور دیگر تمام مذہبی عبادت گاہوں، جنہوں نے بغیر کسی قانونی اجازت کے لاؤڈ اسپیکر نصب کیے ہیں انہیں ہٹا دیا جائیں‘‘۔Loudspeaker Row Reached Jammu

قرارداد میں نروتم شرما نے ڈی ایم جموں سے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان لاؤڈ اسپیکر اور پبلک ایڈریس سسٹم کو جے ایم سی کے دائرہ میں استعمال نہ کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف ان کمیونٹی ہالوں، شادی ہالوں، تنظیموں اور مذہبی مقامات کو پبلک ایڈریس سسٹم اور لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت ہو، جنہوں نے متعلقہ حکام سے مخصوص وقت کے اندر استعمال کرنے کی اجازت حاصل کی ہو‘‘۔

مزید پڑھیں:

قرارداد میں بی جے پی کونسلر نے مزید کہا ’’ کہ جے ایم سی اور ضلع انتظامیہ مشترکہ طور پر اخبارات، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کے ذریعے عام لوگوں اور ان تنظیموں کی آگاہی کے لیے اشتہارات جاری کرنے چاہئیں، تاکہ مریضوں، بوڑھوں سمیت شہریوں کی صحت پر صوتی آلودگی کے اسباب اور اثرات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.