ETV Bharat / state

Karnataka Election Result کرناٹک کی جیت پر جموں میں کانگریس کا جشن

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے جیت حاصل کی ہے۔ کانگریس نے 135 سے زائد سیٹوں پر جیت درج کی وہیں بی جے پی صرف 65 سیٹوں تک ہی سمٹ کر رہ گئی۔ جے ڈی ایس نے 19 سیٹوں اور آزاد امیدوارں نے 4 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

Celebrations in jammu by Congress on karnataka assembly results
کرناٹک کی جیت پر جموں میں کانگریس کا جشن
author img

By

Published : May 13, 2023, 4:53 PM IST

کرناٹک کی جیت پر جموں میں کانگریس کا جشن

جموں: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر جموں وکشمیر میں پارٹی کے کارکنوں نے جشن منایا اور پٹاخے چھوڑے۔اس موقع پر کانگریس صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ راہل گاندھی کی سربراہی میں بھارت جوڑو یاترا نے پیار کی دکان کھولی اور یہ اسی پیار کا نتیجہ ہے کہ کانگریس نے کرناٹک میں بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر میں ہفتے کو کانگریس کے کارکنوں نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر سڑکوں پر آکر جشن منایا اور پٹاخے چھوڑے۔ اس دوران جموں میں کانگریس دفرت کے سامنے کارکنان کی ایک بڑئی تعداد نے جشن منایا۔اس دوران کانگریس صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ بھاجپا نے انتخابات میں جیت کی خاطر ایڑی چوڑی کا زور لگایا ، وزیر اعظم مودی ایک مہینے تک کرناٹک میں رہے لیکن اس کے باوجود بھی بھاجپا کو لوگوں نے مسترد کیا۔انہوں نے کہاکہ کرناٹک کی جیت کے بعد لوک سبھا انتخابات میں بھی بی جے پی کو شکست کا سامنا کرناپڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ لوگ اب بدلاو چاہتے ہیں کیونکہ بی جے پی نے پچھلے چھ برسوں کے دوران لوگوں کو کچھ نہیں دیا۔ملک میں اس وقت بے روزگاری ہے ، کرپشن کا دور دورہ ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ بھاجپا سے تنگ آچکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جوڑو یاترا نے پیار کی دکان کھولی اور لوگوں نے بھی اس کو پیار دیا۔جموں وکشمیر کے حوالے سے وقار رسول وانی نے بتایا کہ بی جے پی نے اس تاریخی ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرکے لوگوں کو بہت بڑا دھوکہ دیا اور آنے والے اسمبلی چناو میں بھی بی جے پی کو جموں وکشمیر کے لوگ مستردکریں گے۔

مزید پڑھیں: DK Shivakumar gets emotional کانگریس کے شاندار نتائج کو دیکھ کر ڈی کے شیو کمار آب دیدہ ہوگئے

واضح رہے کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 10 مئی کو ہوئی تھی ووٹوں کی گنتی آج صبح شروع ہوئی ہے۔ تازہ رجحانات کے مطابق کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے جیت حاصل کی ہے، کانگریس نے 135 سیٹوں پر جیت لیا وہیں بی جے پی نے صرف 65 سیٹوں پر جیت حاصل کی وہیں جے ڈی ایس نے 19 سیٹوں اور آزاد امیدوارں نے 4 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.