ETV Bharat / state

جموں: ڈرون سے گرائے گئے ہتھیار کے معاملے میں اننت ناگ کا نوجوان گرفتار

جموں کے پھلیان منڈل علاقے میں 2اکتوبر کو ڈرون کے ذریعے ایک اے کے47 رائفل سمیت دیگر اسلحہ گرایا گیا جس کو پولیس نے فوری طور پر ضبط کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔

جموں: ڈرون سے گرائے گئے ہتھیار کے معاملے میں اننت ناگ کا نوجوان گرفتار
جموں: ڈرون سے گرائے گئے ہتھیار کے معاملے میں اننت ناگ کا نوجوان گرفتار
author img

By

Published : Oct 12, 2021, 6:45 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے ڈرون کے ذریعے جموں کے پھلیان منڈل میں دو اکتوبر کو ہتھیار گرائے جانے کے معاملے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جموں کے پھلیان منڈل علاقے میں 2اکتوبر کو ڈرون کے ذریعے ایک اے کے47 رائفل و دیگر اسلحہ گرایا گیا جس کو پولیس نے فوری طور پر ضبط کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔

ڈرون سے گرائے گئے ہتھیار کے معاملے میں اننت جموں پولیس کا ٹویٹ

جموں پولیس نے حراست میں لیے گئے نوجوان کی شناخت عرفان احمد بٹ ولد فاروق احمد بٹ ساکنہ ویری ناگ، اننت ناگ کے طور پر کی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: 30 گھنٹوں میں 5 فوجی اہلکار اور 7 عسکریت پسند ہلاک

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش کے دران عرفان احمد نے ممنوعہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ روابط کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عرفان احمد ڈرون کے ذریعے گرائے گئے ہتھیار لینے کے لیے جموں آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.